موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں نے اپنے لئے ہلکے پھلکے لباس کا انتخاب کر لیا

جمعہ 24 فروری 2017 12:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں نے اپنے لئے ہلکے پھلکے لباس کا انتخاب کر لیا ہے بالخصوص خواتین میں نسبتاً گرم کپڑوںکی خریداری کی شرح بڑھ گئی ہے، بازاروں میں مختلف ورائیٹی کے کپڑے فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں اور شہری دیدہ زیب اور رنگ برنگے خوبصورت لباس کی خریداری میں مصروف ہیں، بالخصوص خواتین لینن، لون، شیفون اور کاٹن کے کپڑوں میں دلچسپی لے رہی ہیں، مارکیٹ میں درآمدی کپڑا بھی باآسانی دستیاب ہیں جو کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ برانڈڈ کپڑوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث متوسط طبقہ سستے کپڑے کی خریداری کو ترجیح دے رہاہے ۔

بڑے بڑے تجارتی مراکز کراچی کمپنی، آبپارہ، جناح سپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ، ایف ٹین مرکز سمیت دیگر تجارتی مراکز میں نت نئے ڈیزائنوں کے کپڑے فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں خواتین اور بچے اپنے پسندیدہ ملبوسات خریدتے نظر آتے ہیں، سپرمارکیٹ میں خریداری کے لئے آئی ایک خاتون انوشہ خان نے بتایا کہ موسم بدلتے ہی نئے کپڑوں کی خریداری خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور جیسے ہی موسم تبدیل ہوتا ہے خواتین کپڑوں کی خریداری کے لئے گھروں سے نکلتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ معروف برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں جو متوسط طبقہ کے لوگ نہیں خرید سکتے، ایک دکاندار عبدالرزاق نے بتایا کہ کافی عرصہ سے اس کاروبار سے منسلک ہے اور ہر سال نئی ورائٹی کے کپڑے لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اوسط سوٹ کی قیمت1000سے 3000تک ہے جبکہ معروف برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں زیادہ ہیں، خواتین بالخصوص پھولدار کپڑے پسند کر رہی ہیں اس کے علاوہ والدین بچوں کیلئی گرما کے کپڑے بڑے شوق سے خرید رہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان