چلی ،شدید طوفانی بارشوں کے باعث دریا کا پانی آلودہ ہو گیا، لاکھوں لوگ صاف پینے کے پانی سے محروم

پیر 27 فروری 2017 14:10

چلی ،شدید طوفانی بارشوں کے باعث دریا کا پانی آلودہ ہو گیا، لاکھوں لوگ صاف پینے کے پانی سے محروم
سنتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) لاطینی امریکی ملک چلی میں شدید طوفانی بارشوں اور تودے کھسکنے کے سبب ایک اہم دریا کا پانی آلودہ ہو گیا جس کی وجہ سے دارالحکومت سانتیاگو کے لاکھوں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سانتیاگو شہر سے گزرنے والا دریائے مائیپو کا پانی بارشوں کے وجہ سے اس قدر آلودہ ہو گیا ہے کہ حکام کو صاف پانی کی فراہمی روکنا پڑی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب تک دریا میں قدرے شفاف پانی نہیں بہتا اس وقت تک شہر کے بیشتر علاقوں تک پانی کی فراہمی بحال نہیں کی جا سکتی۔مقامی انتظامیہ نے جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے اس وقت تک علاقے کے ہوٹل اور ریستوران بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ رہائشوں نے بوتل کا پانی خریدنا شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس صورت حال کی وجہ سے پیر کے روز سکول بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ہنگامی حالات سے متعلق محکمے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پہاڑ سے نیچے تیز رفتاری سے بہنے والے پانی سے متعدد سڑکیں بھی کٹ گئی ہیں جس سے ہزاروں لوگ دوسری آبادیوں سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔سانتیاگو کے گورنر کلادیئو اوریگو کا کہنا ہے کہ 'پانی منقطع ہونے سے تقریبا 15 لاکھ گھر کے متاثر ہونے کا امکان ہے، اس کا اثر تقریبا 30 اضلاع تک ہو گا۔'انھوں نے مزید کہا: 'ہمیں ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ پینے کا صاف پانی کب تک بحال ہو پائے گا۔

جب تک دریائے مائیپو میں صاف پانی بہنا نہیں شروع ہوتا اس وقت تک ہم دوبارہ سروس کیسے شروع کر سکتے ہیں۔'حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سروس دوبارہ شروع کرنے کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ موسم کیسا رہتا ہے اور پہاڑوں پر طوفانی بارشیں تھم جاتی ہیں یا نہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب کے سبب چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی