افغانستان میں برف باری اور شدید سردی کے باعث رجسٹرڈ مہاجرین کی وطن واپسی مزید ایک ماہ کے لئے مؤخر

جمعرات 2 مارچ 2017 11:58

افغانستان میں برف باری اور شدید سردی کے باعث رجسٹرڈ مہاجرین کی وطن واپسی مزید ایک ماہ کے لئے مؤخر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ مزید ایک ماہ کے لئے مؤخر کر دیا گیا جبکہ دوبارہ وطن واپسی کا مرحلہ یکم اپریل سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے نمائندے قیصر آفریدی نے جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی موسم سرما کے باعث مؤخر کیا گیا تھا جو یکم مارچ کو شروع ہونا تھا تاہم افغانستان میں برف باری اور شدید سردی کے باعث رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو مزید ایک ماہ کے لئے مؤخر کیا گیا ہے۔ یہ مرحلہ اب یکم اپریل سے شروع ہوگا۔

Browse Latest Weather News in Urdu