پرسوں سے خیبر پختو نخوا اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

پیر 6 مارچ 2017 11:46

پرسوں سے خیبر پختو نخوا اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پرسوں بدھ سے اتوار کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں گرج چمک اور تیز ہواوٰں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان جبکہ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہیگا تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کیدیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم جیوانی میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کالام منفی07، استور، ہنزہ منفی03، گوپس، بگروٹ، سکردو، دیر منفی02، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu