جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

جمعرات 9 مارچ 2017 22:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، ساہیوال ڈویژن)، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن) اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری اور سندھ اور بلوچستان میں سرد / تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، مردان ڈویژن،اسلام اباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں گوجرانوالہ41، لاہور(سٹی 18، پنجاب یونیورسٹی 15، ائیر پورٹ 09)، سرگودھا (ائیرپورٹ15،سٹی 12)، سیالکوٹ(کینٹ14، ائیرپورٹ 01)، بھکر 12، قصور، مری، چکوال 11، نورپور تھل،فیصل اباد، میانوالی 10، جوہر اباد، منگلا 08،جہلم 06، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاوٰ الدین، اوکاڑہ 03، جھنگ 02، راولپنڈی (شمس آباد 02، چکلالہ 01)، اسلام اباد(سیدپور 08، گولڑہ 06، زیروپوائینٹ، بوکرہ 03)، خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد 16، پٹن 15، بالاکوٹ 13، لوئر دیر11، کوہاٹ، دیر 06، چراٹ04 ، ڈی ائی خان، سیدو شریف 03، پارہ چنار 02، کالام 01۔

کشمیر میں راولاکوٹ 19، گڑھی دوپٹہ 17، مظفر آباد ،کوٹلی 11، گلگت بلتستان میں گلگت 02، بونجی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مری میں 04، مالم جبہ03 اور استور میں 01 انچ برفباری ہوئی۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور، سکردو منفی 02، کالام، گوپس، مری، ما لم جبہ، بگروٹ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران اسلام آباد میں پولن کی تعداد 1503 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان