پنجاب میں سردی کا زور کم ہونے لگا،بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم

آئندہ 24گھنٹوں میں بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، قلات،مکران، مالاکنڈ ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہو اؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 14 مارچ 2017 11:48

پنجاب میں سردی کا زور کم ہونے لگا،بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم
لاہور /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں حالیہ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ رکنے کے بعد سردی نے اپنا زور کھودیا۔ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر حصوں میں سورج چھایا رہا۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے رکتے ہی سردی کی شدت میں کمی آرہی ہے۔ آزادکشمیرمیں چند ایک مقامات پر سرد ہواؤں کا زور برقرار ہے۔

پنجاب کے بیشترحصوں میں بارشوں کا زور ٹوٹتے ہی سرد ہوائیں چلنا بند ہوگئی ۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں سورج نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ کراچی میں دن بھر کڑکتی دھوپ چھائی رہی۔حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور خیرپور سمیت سندھ کے کئی شہر سورج کی لپیٹ میں رہے۔بلوچستان میں کوئٹہ ، چمن ، حب اور سبی کا موسم بھی گرم رہا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ،ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات،مکران، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ،ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ قلات، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی