آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 18 مارچ 2017 12:00

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات، ژوب، مکران، ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ کوئٹہ، مکران، ڈی جی خان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان ،چلاس اور کالام میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کوسرد ترین مقامات کے ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام، استور ، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 02 ، گوپس اور بگروٹ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu