اسلام آباداورراولپنڈی میں تیز ہوائوں اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

منگل 4 اپریل 2017 11:58

اسلام آباداورراولپنڈی میں تیز ہوائوں اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2017ء) اسلام آباداورراولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ،گرمی کی شدت میں اضافہ تیزہواؤں اورآندھی کا باعث بنا۔

(جاری ہے)

ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں ،مست فضائوں،جھومتی ڈالیوں سے شہراقتدارکا موسم اورحسن مثالی ہوگیا،بارش کے بعد راولپنڈی کا موسم بھی خوشگوارہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،خیبرپختونخوا،فاٹا،اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان‘ ملتان‘ ساہیوال‘ کوئٹہ‘ ژوب ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu