اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش، برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی

پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ، شوگراں اور ناران کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا سیاحوں کی آمد پھر شروع گئی، آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا ، کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

جمعہ 7 اپریل 2017 11:49

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ،بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی، پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ، شوگراں اور ناران کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،سیاحوں کی آمد پھر شروع ہوگئی،محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، وادی کاغان میں برفباری اور بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی ، پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لوگوں کو مشکلات کا بھی سامنا رہا ۔

(جاری ہے)

وادی کاغان میں تین دن سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، شوگران ، ناران کے علاقوں میں بھی برفباری نے اپنا رنگ جما دیا۔ سیاحوں کی آمد پھر شروع ہوگئی ، بارش کے باعث شاہراہ کاغان پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ36، کوٹلی، گڑھی دوپٹہ26،مظفر آباد21، بونجی32، چلاس، سکردو20، گلگت17، ہنزہ04، کاکول24، پٹن22، کالام20، بالاکوٹ19، مالم جبہ14، دیر13، کوہاٹ10، چراٹ09، میرکھانی08، دروش، سیدوشریف03، پشاور01، اسلام آباد(زیروپوائنٹ19، سیدپور18، گولڑہ16، بوکرہ12)، راولپنڈی ( چکلالہ19، شمس آباد17)، چکوال13، منڈی بہاؤالدین10، کامرہ، مری06،سیالکوٹ (ائیرپورٹ03، کینٹ02)، قصور، میانوالی02، گوجرانوالہ، جہلم میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ استور میں16 انچ، سکردو07 انچ، مالم جبہ03 اور کالام میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ دادو 39، میرپور خاص 39،شہید بینظیرآباد ،مٹھی، چھور 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..