آزادکشمیر میں ،بارش ، برفباری ، مٹی کا تودہ گرنے سی2افراد جاں بحق 8زخمی

متعدد سڑکیں بند ،بجلی کا نظام درہم برہم ،ٹیلیفونک نظام بھی متاثرہ ہوکر رہ گیا عوام کا دارلحکومت مظفرآباد سے زمینی و مواصلاتی رابطہ منقطع ،ساڑھے چار لاکھ سے زائد کی آبادی معصور ہوکر رہ گئی

جمعہ 7 اپریل 2017 13:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے دیگر علاقوں میںبارش ، برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ او ر آسمانی بجلی اور مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد جاں بحق 8زخمی متعدد سڑکیں بند ،بجلی کا نظام درہم برہم ،ٹیلیفونک نظام بھی متاثرہ ہوکر رہ گیا عوام کا دارلحکومت مظفرآباد سے زمینی و مواصلاتی رابطہ منقطع ،ساڑھے چار لاکھ سے زائد کی آبادی معصور ہوکر رہ گئی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں گزشتہ چار روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں ، برفباری ، اور تیز آندھی کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جِس کے باعث بجلی کی تاریں اور ٹیلیفونک نظام بھی درہم برہم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے دارلحکومت مظفرآباد میں سیوریج لائنیں بند ہونے کی وجہ سے گٹر ابل کر سڑکوں پر بہنے لگے جو تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ،وادی نیلم میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ،ایک دوسرے حادثے میں آسمانی بجلی گِرنے سے ایک نوجوان شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پتھر لگنے سے 3افراد زخمی دوسری جانب بھیڑی تا مظفرآباد ،صادقہ موڑ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لئے بند ایک ہفتے سے بھیڑی اور اُس کے دیگر علاقوں میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے عوام حلقہ نے شدید احتجا ج کیا مگر بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی جبکہ شاہراہِ نیلم ، کمسر ، دیولیاں کے مقام سے ٹریفک کے لئے بند مظفرآبادتا مانسہرہ ، لوہار گلی کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ،جبکہ مظفرآباد تاراولپنڈی ، دلائی ، راڑہ کے مقام سے شاہراہِ سرینگر مختلف مقاما ت سے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کیا جارہا ہے ،صدّن گلی ، پیرچناسی ، کیل ، لیپہ ، اٹھمقام ،شاردہ ، میں 2سے ڈھائی فٹ تک برفباری پڑ چکی ہے جبکہ مزید کا سلسلہ جاری ہے مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکیں او ربجلی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے انسانی زندگی مفلوج ہونے کی وجہ سے ساڑھے چار لاکھ افراد پر مشتعمل آبادی ،دارلحکومت مظفرآباد سے منقطع ہوکر رہ گئی ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے دریائے جہلم ، دریائے نیلم جو نالہ لئی کا منظر پیش کرنے لگا تھا بارشوں اور گلیشر پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح بڑھنے لگی دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنے لیول سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ دیگر قریب ترین علاقے سیراب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..