مری میں 35 سال بعد اپریل میں برفباری

برف باری سی95 فیصد بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ کٹ گیا ملک کے بالائی علاقوں میں غیر معمولی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خشک گرمی برقرار

جمعہ 7 اپریل 2017 14:58

مری میں 35 سال بعد اپریل میں برفباری
مر ی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2017ء) سوات،اسکردو اوربلتستان میں سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے جب کہ مری میں 35 سال بعد اپریل کے مہینیمیں برفباری ہورہی ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں غیر معمولی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خشک گرمی برقرار ہے۔سوات کے شہری علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کلام میں 3 انچ، مہوڈن اور دیگر بالائی علاقوں میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے، اسکردو میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا احساس ہونیلگا ہے،3 دن سے بارش کیساتھ شدید برف باری بھی ہورہی ہے جب کہ میدانی علاقوں میں 8 انچ اور بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر 2 سے 5 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔

برف باری سی95 فیصد بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔

(جاری ہے)

لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اسکردو شاہراہ پانچ مقامات پر بند ہے اور خوبانی کی پیداوار متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ دوسری جانب مری میں اپریل کے مہینے میں 35سال بعد برفباری نے سردی میں اضافہ کردیا جب کہ مری آئے سیاح اپریل میں ہونے والی برفباری سے خوب لطف اندوزہورہے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات