یو نیسکو پاکستان کیلئے سیلاب کی وارننگ اور مینجمنٹ استعداد کار بڑھانے کے منصوبے میںگلیشیئرز کے پگھلنے کے عنصر کو شامل کرے ،ْ محکمہ موسمیات

بدھ 12 اپریل 2017 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے سیلاب کی وارننگ اور مینجمنٹ استعداد کار بڑھانے کے منصوبے میںگلیشیئرز کے پگھلنے کے عنصر کو بھی شامل کرے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر غلام رسول نے قابل بھروسہ ماڈل کے لئے سٹریٹجک ڈیٹا اورسیلاب کی بروقت پیشنگوئی بارے بین الاقوامی ورکشاپ میں یہ معاملہ اٹھایا اس وقت پاکستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے متعلق پیشگی طور پر خبردار کرنے والا کوئی نظام یا سائنسی ڈیٹا نہیں ،ْاس کے بغیر سالانہ سیلابوں کا درست اندازہ یا روک تھام ممکن نہیں ،ْ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال گلیشیئرز پگھلنے سے آنے والا پانی اور مون سون کے برساتی پانی کی بڑی مقدار آبی ذخائر میں جمع کی جاتی ہے تاہم تیس سے چالیس ملین ایکڑ فٹ برساتی پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے، اس کے علاوہ سیلابوں نے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے انتہائی گمبھیر صورتحال اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کے حوالے سے سائنسی ڈیٹا کی دستیابی سے نقصانات میں کمی لانے کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ پانی کے استعمال کے حوالے سے اس کا بہتر انتظام کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی