پانچ ٹانگوں والی گائے چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 اپریل 2017 23:52

پانچ ٹانگوں والی گائے چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

چینی کسان کی گائے، جس کی کمر پر بھی ایک  ٹانگ ہے ، چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، لوگ دھڑا دھڑ اس کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔جب یہ پیدا ہوئی تو ہر  کسی نے مستقبل میں اس کی موت کے خدشے کےپیش نظر، اسے خریدنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد اس کا مالک اسے گھر لے آیا اور اس کا خیال رکھنے لگا۔ آج یہ گائے بڑی ہوگئی ہے اور اسے صحت کے حوالے سے بھی کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔

(جاری ہے)


یہ گائے جنوب مغربی چین کے گوئزہو صوبے کی چنگ لونگ کاؤنٹی میں پیدا ہوئی تھی۔ایک مقامی کسان ہوانگ کا کہنا ہے کہ یہ گائے کوئی معجزہ نہیں ہے ، اصل میں یہ جڑواں گائے تھیں، جن میں ایک  مر گئی ۔اس نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ  افزائش نسل کے دوران دو جڑواں انڈے اچھی طرح سے الگ نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے گائے کی پیٹھ پر اضافی ٹانگ بن گئی اور یہ کوئی ڈراؤنی بات نہیں ہے۔

پانچ ٹانگوں والی گائے چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu