اولاد کے خواہشمند شادی شدہ جوڑے کو دوران علاج معلوم ہوا کہ وہ خود ہی جڑواں بہن بھائی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 16 اپریل 2017 23:54

اولاد کے  خواہشمند شادی شدہ جوڑے کو دوران علاج معلوم ہوا کہ وہ خود ہی جڑواں بہن بھائی ہیں

امریکا سے تعلق رکھنے والا اولاد کا خواہش مند  شادی شدہ جوڑا اس وقت حیران رہ گیا جب آئی وی ایف  کے لیے کیے جانے والے ڈی این اے ٹسٹ سے پتا چلا کہ وہ خود ہی جڑواں بہن بھائی ہیں۔
جیکسن، مسیسپی کے ایک کلینک کے ڈاکٹر نے اس صورت حال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ  عام طور پر ہم دو نمونوں  کے بیچ تعلق کو چیک نہیں کرتے لیکن اس کیس میں لیب اسسٹنٹ دونوں نمونوں کی یکسانیت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

ڈاکٹر کو پہلا خیال یہی آیا کہ یہ دونوں شاید فرسٹ کزن ہیں لیکن اسے نمونوں میں اور بھی یکسانیت ملی۔
ڈاکٹر نے جب اپنے مریضوں کی فائل دیکھی تو دونوں پر 1984 کی تاریخ پیدائش درج تھی۔رپورٹوں اور ایک سی تاریخ پیدائش سے ڈاکٹر کو یقین ہوگیا کہ وہ دونوں جڑواں بہن بھائی ہیں۔تاہم ڈاکٹر کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ جوڑا بھی اس بات سے واقف ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)


اگلی ملاقات پر ڈاکٹر نے جب انہیں بتایا کہ وہ دونوں جڑواں بہن بھائی ہیں تو وہ دونوں زور زور سے ہنسنے لگے۔ شوہر نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی تاریخ پیدائش ایک سی ہوتی ہے  لیکن یہ ایک اتفاق ہے ، ہم آپس میں رشتے دار نہیں ہیں۔بیوی اس دوران باربار ڈاکٹر سے پوچھتی رہی کہ کیا وہ مذاق کر رہا ہے؟ مگر ڈاکٹر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ مذاق نہیں کر رہا۔


دونوں سے گفتگو کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں بہن بھائی ہی ہیں۔ اصل میں دونوں کے بچپن میں ان کے ماں باپ انتقال کرگئے تھے۔ کسی نے گود نہ لیا تو  حکومت نے انہیں اپنی سرپرستی میں لے لیا۔ بعد میں دو الگ الگ خاندانوں نے انہیں گود لے لیا۔ دونوں خاندان والوں کو معلوم نہیں تھا کہ وہ جس بچے کو لے جا رہے ہیں، اُن کا کوئی جڑواں بہن یا بھائی بھی ہے۔

جب دونوں بڑے ہوئے تو  کالج میں دونوں کی ملاقات ہوگئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور شادی کر لی۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ  بے اولاد جوڑوں کا علاج کرکے اسے خوشی ہوتی ہے لیکن اسے اب خوشی ہے کہ ان کے بچے کی پیدائش میں وہ کوئی مدد نہ کر سکا۔

اپ ڈیٹ: اس خبر کو ساری دنیا کے نیوز پبلی کیشنز نے شائع کیا تھا تاہم تحقیق کے بعد پتا چلا کہ یہ خبر جعلی ہے (تفصیلات اس صفحے پر

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu