گھومتے ریسٹورنٹ میں کھیلتا ہوا 5 سالہ بچہ کچلے جانے کی وجہ سے چل بسا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 16 اپریل 2017 23:56

گھومتے ریسٹورنٹ میں کھیلتا ہوا 5 سالہ بچہ کچلے جانے کی وجہ سے چل بسا
ایک پانچ سالہ بچہ  ہوٹل کے گھومتے فرش اور ساکت دیوار کے بیچ پھنس جانے کی وجہ سے وفات پا گیا۔
چارلس ہولٹ  اٹلانٹا ، جارجیا کے سن ڈیال ریسٹورنٹ میں گھومتا پھر رہا تھا کہ ہوٹل کے گھومتے فرش اور ساکت دیوار کے بیچ پھنس گیا۔ اس کے پھنستے ہی خود کار سسٹم کے تحت فرش کا گھومنا رک گیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ ان پیچ ٹری پلازہ کی 72 ویں منزل پر واقع ہوٹل کے سٹاف نے  بچے کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


اٹلانٹا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچہ ویسے ہی گھوم رہا تھا،جیسے اس عمر کے بچے گھوما کرتے ہیں لیکن خود کو مصیبت میں پھنسا بیٹھا۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچے کو سر 13 سینٹی میٹر جگہ میں پھنس گیا تھا۔
یہ ریسٹورنٹ 1976 میں بنایا گیا تھا۔ گھومتے فرش کے باعث زمین کے 200 میٹر اوپر سے شہر کا 360 ڈگری نظارہ کیا جا سکتا ہے۔اس  ریسٹورنٹ کو اگلے نوٹس تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu