شادی شدہ جوڑے کے جڑواں بہن بھائی ہونے کی خبر جھوٹی نکلی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 اپریل 2017 23:47

شادی شدہ جوڑے کے  جڑواں بہن بھائی ہونے کی خبر جھوٹی نکلی

چند دنوں سے انٹرنیٹ پر ایک شادی شدہ جوڑے کے  ڈی این اے ٹسٹ سے ان کے جڑواں بہن بھائی  ہونے کا انکشاف ہونے کی خبر کافی وائرل ہو رہی ہے(تفصیلات اس صفحے پر) ۔اس خبر کو ساری دنیا کے  نیوز پبلی کیشنز نے شائع کیا تھا۔
تاہم اب اس خبر کے جھوٹا ہونے کے بہت سے ثبوت سامنے آئے  ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خبر سب سے پہلے جس ویب سائٹ پر شائع ہوئی ، اس کا نام مسیسپی ہیرالڈ ہے، اس ویب سائٹ کو بظاہر سن ہیرالڈ کی   نقل میں بنایا گیا ہے۔

مسیسپی ہیرالڈ کے ڈومین  کو رجسٹر ہوئے دو سال ہی ہوئے ہیں اور اسے دوسری دو جعلی خبروں کی ویب سائٹ سے بھی لنک کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اصل خبر میں  جو ذرائع ہیں، وہ بھی نامعلوم ہیں۔علاقے کے اصل اخبار کے مدیر نے بھی  مسیسپی ہیرالڈ نامی ویب سائٹ سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔اصل اخبار کے مطابق بھی یہ سٹوری بالکل جعلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu