کمر پر کوئلے کی بوری اٹھا کر دوڑنے کی انوکھی ریس

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 اپریل 2017 23:48

کمر پر کوئلے کی بوری اٹھا کر دوڑنے کی انوکھی ریس
درہم، انگلینڈ۔  110 پاؤنڈ (تقریباً 50 کلو گرام) کوئلے کی بوری اٹھا کر دوڑنے والی ریس میں ایک کسان نے درجن بھر لوگوں کو شکست دے دی۔اینڈریو کوریگان نے 1.1 کلومیٹر (1200 گز) کا فاصلہ 4 منٹ اور 31 سیکنڈ میں طے کیا۔

(جاری ہے)


یہ ریس 1963 میں اس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص نے پب میں جا کر دوسرے شخص کو  صحت کے حوالے سے کمزور ہونے کا طعنہ دیا۔ اس بات پر دونوں  نے  کوئلے کی بوری اٹھا کر ریس لگائی۔ اس کے بعد یہ ریس ہر سال ہوتی ہے۔
اس ریس میں  مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی حصہ لیتی ہیں۔ خواتین کو 44 پاؤنڈ(20 کلوگرام) کی کوئلے کی بوری اٹھا کر دوڑنا پڑتا ہے۔ خواتین میں اس سال کی فاتح جین مسٹن رہیں، جنہوں نے  4 منٹ اور 30 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔

Browse Latest Weird News in Urdu