روس کا خلا میں جانے کے لیے تیار کیا جانے والا روبوٹ فائرنگ بھی کر سکتا ہے
UrduPoint Android Application

روس کا خلا میں جانے کے لیے تیار کیا جانے والا روبوٹ فائرنگ بھی کر سکتا ہے

بدھ اپریل 11:48 pm
روس کے روبوٹ FEDOR یعنی Final Experimental Demonstration Object Research کو 2021 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ یہ روبوٹ اپنے ہدف کو گولیوں سے بھی چھلنی کر سکتا ہے تاہم روس کے ڈپٹی پرائم منسٹر کا اصرار ہے کہ یہ روبوٹ ٹرمینیٹر نہیں ہے۔روس کے ڈپٹی پرائم منسٹر دیمتری روگوزین نے ٹوئٹر پر اس روبوٹ  کی دوران تربیت ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ روسی ماہرین کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کی پریکٹس سے روبوٹ کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

(خبر جاری ہے)

انسان نما اس روبوٹ کو ریسکو

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کے کاموں کے لیے بنایا گیا تھا لیکن انجینئروں کا کہنا ہے کہ اسے فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتاہے۔دیمتری روگوزین نے اس روبوٹ کے اگلا ٹرمینیٹر ہونے کی تردید کر دی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ ہم ٹرمینیٹر نہیں بنا رہے ۔ اُن کا کہنا تھاکہ مصنوعی ذہانت کو بہت سے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔