امریکی صدر کے مواخذے کا سن کر امریکی شہری سکون سے وفات پا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 اپریل 2017 23:49

امریکی صدر کے مواخذے کا سن کر  امریکی شہری سکون سے وفات پا گیا

امریکی ریاست اوریگون  میں ایک 75 سالہ شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ ہونے کا سن کر سکون سے وفات پا گیا ۔ اس شخص کی سابقہ بیوی نے اسے یقین دلایا تھا کہ امریکی صدر کا مواخذہ ہو رہا ہے۔
مائیکل گارلینڈ ایلیٹ اس ماہ کے شروع میں اس وقت سکون سے وفات پا گیا  جب اُن کی سابقہ بیوی اور بہترین دوست، ٹریسا ایلیٹ، نے اسے  امریکی صدر کے مواخذے کے بارے میں یقین دلادیا۔

(جاری ہے)

صدر کے مواخذے کا سن کر اس نے ہلکی سی سانس کی لی اور پرسکون ہو کر وفات پا گیا۔
ٹریسا نے بتایا کہ مائیکل ٹرمپ کے الیکشن سے خوفزدہ تھا۔ اس نے مائیکل سے جھوٹ بولا کہ صدر کا مواخذہ کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ پرسکون ہو کر  فوت ہو۔
مائیکل کی وفات کے اعلان میں بتایا گیا کہ وہ ورجینیا میں پیدا ہوااور اس کے بعد کیلیفورنیا منتقل ہوگیا۔ مائیکل کو گولف کا شوق تھا۔اس کی ٹریسا کے ساتھ شادی ختم ہو گئی تھی مگر وہ دونوں اچھے دوست رہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu