سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کے لیے تائیوان حکومت کا انوکھا اقدام

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 22 اپریل 2017 21:48

سیلز ٹیکس کی چوری  روکنے کے لیے تائیوان حکومت کا انوکھا اقدام

تائیوان کی حکومت نے سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کے لیے  خریداری کی ہر رسید کو انعامی قرعہ اندازی کی ٹکٹ قرار دیا ہوا ہے۔ تائیوان کی حکومت نے یہ اقدام 1951 میں اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

1951 سے اب تک تائیوان کے شہری سیلز ٹیکس کی رسیدحاصل کر کے انعامی قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس قرعہ میں نکلنے والے سب سے بڑے انعام کی مالیت تین لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔
پاکستان میں پنجاب ریونیو اتھارٹی، حکومت پنجاب نے بھی اسی طرح کا مانیٹرنگ  سسٹم شروع کیا ہوا ہے مگر اس کا دائرہ کار صرف مخصوص ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کے بلز تک محدود ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu