تب اور اب۔ ڈھلتی عمر چہرے کو کیا سے کیا کر دیتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 اپریل 2017 23:51

تب اور اب۔ ڈھلتی عمر چہرے کو کیا سے کیا کر دیتی ہے
وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی چیزیں بدل جاتی ہیں۔ گزرتا وقت انسان کے چہرے پر بھی اپنے اثرات چھوڑ جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ اثرات گہرے ہوتے جاتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی جلد پر جھریاں گہری ہوتی جاتی ہیں اور بال سفید یا سرمئی ہوتے جاتے ہیں تاہم ایک چیز بالکل تبدیل نہیں ہوتی اور وہ ہے انسان کی شناخت۔

(جاری ہے)


ایک فوٹو گرافر جان لانگر نے ”فیس آف سنچری“ کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

اس پراجیکٹ کا مقصد 100 سال سے زیادہ عمر کے چیک ری پبلک کے لوگوں کی موجودہ تصاویر کا اُن کی جوانی کی تصاویر سے تقابل کرناہے۔ فوٹو گرافر جان کا کہنا ہے کہ انسان کی عمر کے ساتھ ساتھ شخصیت کی خاصیتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں تاہم انسا کی فطرت پر کسی چیز کو اثر نہیں ہوتا۔ انسان کی فطرت ہمیشہ ایک سی ہی رہتی ہے۔جان لانگر کی بنائی ہوئی کچھ تصاویر ذیل میں دی جا رہی ہیں۔

تب اور اب، مختلف لوگوں کی جوانی اور بڑھاپے میں لی گئی تصاویر

Browse Latest Weird News in Urdu