95 سالہ بوڑھی فیشن ماڈل نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 اپریل 2017 23:52

95 سالہ بوڑھی  فیشن ماڈل نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
ارنسٹائن سٹولبرگ  کی عمر 95 سال ہے۔ اسے ارنی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ حال ہی میں اس نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ارنی نے ماڈلنگ کا آغاز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے شروع کیا، جہاں اس نے  ایک کانسپٹ سٹور کے لیے ماڈلنگ کی تھی۔
ارنی  کی ماڈلنگ اتنی  زبردست تھی کہ وہ فیشن کا بائبل سمجھے جانے والے میگزین ووج میں بھی جگہ بنا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ارنی سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہے۔ ماضی میں ارنی ڈانسر تھی اس وجہ سے اسے کیمرے کے سامنے رہنے کا زیادہ ہی شوق ہے۔
ارنی کا کہنا ہے کہ وہ جن کپڑوں کی  تشہیر کرتی ہے  وہ خود انہیں عام زندگی میں نہیں پہن سکتی اور نہ ہی انہیں پہن کر گھر سے باہر نکل سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ارنی کے فالوور کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بہت کم عرصے میں اس کے فالوور کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
95 سالہ بوڑھی  فیشن ماڈل نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu