موٹی لاش کو آگ لگانے پر آگ نے تجہیز خانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 28 اپریل 2017 23:54

موٹی لاش کو آگ لگانے پر آگ نے تجہیز خانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

آخری رسومات کے لیے   ایک موٹی لاش کو آگ لگائی  گئی تو آگ نے تجہیز خانہ (funeral home) کو ہی جلا دیا۔
سنسناٹی، اوہایو میں ہل سائیڈ چیپل کریمٹری میں موجود ایک موٹی لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کے دوران جیسے ہی اسے آگ لگائی گئی آگ کے شعلے آتشن دان سے باہر جا گرے ۔

(جاری ہے)


تجہیز خانہ  کے مالک ڈون کیچن کے مطابق اس کا  آپریٹر آخری رسومات ادا کر رہاتھا، لاش موٹی ہونے کی وجہ سے  آگ کے شعلے آتش دان سے باہر جا گرے اور آگ نے قریب پڑے دوسرے کنٹینروں ، کارڈ بورڈ کے باکس اور چھت کے میٹریل  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


خوش قسمتی سےا س حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فائر فائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ ڈون کیچن کے مطابق انہوں نے اپنے تجہیز خانہ  کو فائر پروف بنانے کے لیے انتظامات کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث آگ ایک حد سے زیادہ نہیں پھیلی۔ آگ لگنے کے اس واقعے میں تجہیز خانہ کا 30 ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu