ایٹمی بنکر کی طلب میں ایک دم اضافہ ہوگیا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 29 اپریل 2017 23:45

ایٹمی بنکر  کی طلب میں ایک دم اضافہ  ہوگیا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ شمالی کوریا کی طرف سے حالیہ دنوں میں کیے جانے والے میزائل ٹسٹ کے بعد صورت حال اور خراب ہو گئی ہے۔اس ساری صورتحال کا فائدہ ایٹمی حملے سے بچاؤ کے بنکر بنانے والوں کو ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ایٹمی حملے سے بچاؤ کے بنکر بنانے والی کمپنیوں کے مطابق موجودہ صورتحال میں لوگوں کے درمیان ایٹمی حملے کا نیا خوف پیدا ہو گیا ہے۔


امریکی کمپنی اٹلس سروائیول شیلٹر کے مالک رون ہوبرڈ کے مطابق صرف اس ماہ میں ہی  ایٹمی حملے سے بچاؤ کے بنکروں کی طلب میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔ مسٹر رون کے مطابق اُن کی کمپنی  کا سستا ترین بنکر 25 ہزار ڈالر کا ہے۔یہ بنکر دو افراد پر مشتمل فیملی کے لیے بنایا گیا ہے۔ 6 سے 10 افراد پر مشتمل فیملی کے لیے بنکر کی قیمت ڈیڑھ سے دو لاکھ ڈالر ہے۔
ایٹمی بنکر  کی طلب میں ایک دم اضافہ  ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu