جنگی فوٹو گرافر نے بم پھٹنے پر اپنی زندگی کے آخری لمحات کیمرے میں قید کر لیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 2 مئی 2017 23:43

جنگی فوٹو گرافر نے  بم پھٹنے پر اپنی زندگی کے آخری لمحات کیمرے میں قید کر لیے

ایک جنگی فوٹو گرافر نے حادثاتی طور پر بم پھٹنے سے اپنے اور چار افغانیوں کے مرنے کے آخری لمحات کو بھی کیمرے میں قید کرلیا۔
جولائی 2013 میں ہلڈا کلیٹن فوجی مشقوں کے دوران تصاویر بنا رہی تھی کہ ایک بم اچانک پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

جس وقت بم پھٹا اسی وقت ہلڈا اور اس کے افغان ساتھی نے تصاویر بنائی تھیں، جو کیمرے میں رہ گئیں۔ اس حادثے میں تین افغان فوجی بھی مارے گئے تھے۔ ہلڈا کے خاندان والوں نے اب چار سال بعد ان تصاویر کو جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔یہ تصاویر  فوج کے جریدے ملٹری ریویو کے مئی جون کے ایڈیشن میں شائع ہوئیں ہیں۔

جنگی فوٹو گرافر نے  بم پھٹنے پر اپنی زندگی کے آخری لمحات کیمرے میں قید ..

Browse Latest Weird News in Urdu