بلیوں کو اغوا کر کے گنجا کرنے والے شخص نے علاقے میں دہشت پھیلا دی

بلیوں کو اغوا کر کے گنجا کرنے والے شخص نے علاقے میں دہشت پھیلا دی

منگل مئی 11:43 pm

ورجینیا کے ایک علاقے میں ایک شخص نے بلیوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں گنجا کرنا شروع کر دیا ہے۔ ویئنزبورو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی  کیپٹن کیلی واکر نے تصدیق کی ہے کہ ٹری سٹریٹ میں دو افراد نے اپنی بلیوں کے گم ہونے اور نیچے سے گنجا ہونے کے بعد ملنے کی شکایت کی ہے۔واکر کا کہنا ہے کہ بلیوں کو کسی استرے سے گنجا کیا گیا ہے۔علاقے کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ اس کی بلی کو  اس سال دو بار اغوا کر کے گنجا کیا گیا ہے۔

(خبر جاری ہے)



خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

5px;">


واکر کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے تفتیش کی جا رہی ہے اغوا ہو کر گنجا ہونے والی بلیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اب تک سات پالتو بلیوں کو اغوا کر کے گنجا کیا جا چکا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے علاقے میں دوسرے افراد کو خبردار کرنے کےلیے اشتہار لگا دئیے ہیں۔ پولیس ابھی تک کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید خبریں