سکون سے کھانا کھانے کےلیے شوہر نے سابقہ بیوی کو کمرے میں قید کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 2 مئی 2017 23:44

سکون سے کھانا کھانے کےلیے شوہر نے سابقہ بیوی کو کمرے میں قید کر دیا

ایک شخص کو سابقہ بیوی کو کمرے میں قید کرنے پر پولیس نے گرفتار کر لیا اور اسے عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑا۔59 سالہ کیون ڈریک اگلے پانچ سالوں تک صرف وکیل کے ذریعےہی اپنی سابقہ بیوی مویرا ڈریک سے بات چیت کر سکتا ہے۔
کیون اور مویرا کی شادی 34 سال پہلے ہوئی تھی، کچھ عرصہ پہلے دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی اور دونوں الگ الگ رہنے لگے تاہم اس کی بیوی کچھ مالی معاملات طے کرنے کے لیے اس کے گھر میں رہنے کے لیے آگئی۔

(جاری ہے)


بریڈفورڈ، ویسٹ یارکشائر سے تعلق رکھنے والے سابقہ میاں بیوی میں  سگریٹ لائٹر رکھنے کی جگہ کے حوالے سے بحث ہوئی۔ اس دوران جب مویرا کمرے میں گئی تو کیون نے باہر سے دروازہ بند کر دیا۔ کمرے سے نکلنے میں ناکامی کے بعد مویرا نے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس جب گھر پہنچی تو کیون آرام سے بیٹھا کھانا کھا رہا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سکون سے کھانا کھانے کے لیے مویرا کو کمرے میں بند کیا تھا۔
اب کیون اور اس کی سابقہ بیوی الگ رہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu