بچے نے حادثاتی طور پر خود کو کار میں بند کرلیا اور خود کو بچانے کی ساری کاروائی کے دوران محظوظ ہوتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 3 مئی 2017 23:44

بچے نے حادثاتی طور پر خود کو کار میں بند کرلیا اور خود کو بچانے کی ساری کاروائی کے دوران محظوظ ہوتا رہا

اپنی ماں کے ساتھ شاپنگ پر آئے ہوئے 14 ماہ کے  برطانوی بچے برانڈن ایمری نے  خود کو غلطی سے کار میں بند کر لیا تاہم اپنی غلطی سے وہ خوب محظوظ ہوا۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق  وہ  پچھلی سیٹ سے اگلی سیٹ پر آیا اور اپنی ماں کے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ہی لاک کا بٹن دبا دیا۔
اسی دوران برانڈن نے سکے کو منہ میں ڈال لیا، جس کی  وجہ اس کی ماں کو فائر فائٹرز کو بلانا پڑا۔

(جاری ہے)

فائٹر فائٹرز فوراً ہی موقع پر پہنچ گئے اور آرام سے کھڑکی کو توڑ کر اسے حفاظت سے باہر نکال لیا۔ حیرت انگیز طور پر اس ساری کاروائی کے دوران برانڈن  ہنستا اور محظوظ ہوتا رہا۔ برانڈن کی ماں نے فیس بک پوسٹ میں اپنے بیٹے کو بچانے والے فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu