پورشے کاین نے دنیا کے سب سے وزنی مسافر جہاز ائیر بس اے 380 کو کھینچ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 3 مئی 2017 23:44

پورشے کاین نے دنیا کے سب سے وزنی مسافر جہاز ائیر بس اے 380 کو کھینچ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
فرانس کے ائیر پورٹ پر پورشے کاین (Porsche Cayenne) گاڑی نے دنیا کے سب سے وزنی مسافر جہاز کو کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔
فرانس کے چارلس ڈی گال ائیر پورٹ پر  European-spec 2017 Cayenne S Diesel نے 6 لاکھ 28 ہزار پاؤنڈ وزنی  ائیر فرانس ائیر بس اے 380 کو کھینچ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

(جاری ہے)

ریکارڈ ہولڈر گاڑی دوسرے ماڈلز کی طرح ہی تھی، اس میں ریکارڈ بنانے کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ گاڑی کے ڈیزل ماڈل نے جہاز کو 137 فٹ تک کھینچا، اس کے بعد کاین ٹربو ایس نے بھی جہاز کو کھینچنے کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu