پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے سر سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ ناریل توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 مئی 2017 23:49

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے  سر سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ ناریل توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے اپنے ورلڈ ریکارڈز میں ایک نئے ریکارڈ کا اضافہ کر لیا ہے۔ بلیک بیلٹ محمد راشد نے ایک منٹ میں اپنے سر کی مدد سے زیادہ سے زیادہ سبز ناریل توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔انہوں نے   اپنے سر کی مدد سے ایک منٹ میں 35 ناریل توڑے۔

(جاری ہے)


یہ ریکارڈ بنانے کےلیے سر سے ناریل کو اس وقت تک توڑنا تھا، جب تک ان میں سے ناریل کا پانی نہ نکلنے لگے۔

ویڈیو کے مطابق محمد راشد نے ناریل کو اپنے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر سر کی مدد سےتوڑا۔
محمد راشد پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے بانی اور صدر ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے اٹلی میں کہنی کی مدد سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ  ڈرنکس کین توڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا (تفصیلات اس صفحے پر)

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu