وژیول ایفکٹس آرٹس نے اپنی ذاتی 20 سال پرانی گاڑی فروخت کرنے کےلیے انوکھا ویڈیو اشتہار بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 مئی 2017 23:48

وژیول ایفکٹس آرٹس نے اپنی ذاتی  20 سال پرانی گاڑی فروخت کرنے کےلیے انوکھا ویڈیو اشتہار بنا لیا

ہم میں سے زیادہ تر جب کوئی چیز فروخت کرنا چاہتے ہیں تو  اسے مفت کلاسیفائیڈ ویب سائٹس یا اخبار میں اشتہار کی مدد سے فروخت کرتے ہیں لیکن اسرائیل میں رہنےو الے لیٹویا کے  وژیول ایفکٹس کے ماہر   رومنوسکی نے جب اپنی پیاری 1996  سوزوکی ویٹارا کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کے لیے خود سے انوکھا اشتہار بنایا۔

(جاری ہے)


اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے رومنوسکی نے 2 منٹ کا ویڈیو زشتہار بنایا۔

اس اشتہار میں اس نے بتایا کہ اس کی  گاڑی کیا کر سکتی ہے اور کیا نہیں کر سکتی۔ اشتہار میں اسے ڈائنو سار کے بیچ، برف پوش پہاڑوں،  سمندر میں وہیل مچھلیوں کے ساتھ اور خلا میں بھی گاڑی چلاتے دکھایا گیا ہے۔اس اشتہار کی وجہ سے اس کی گاڑی کے  درجنوں گاہک فوراً ہی مل گئے جبکہ اس ویڈیو کو بھی یوٹیوب پر کئی ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔
 

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu