دنیا کے غمزدہ ترین کتے کو 20 مئی کو موت کی نیند سلا دیا جائے ، اگر۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 مئی 2017 23:41

دنیا کے غمزدہ ترین کتے کو 20 مئی  کو موت کی نیند سلا دیا جائے ، اگر۔۔۔
اگر 20 مئی تک کسی نے دنیا کی غمزدہ ترین کتیا ، لانا، کو نہیں اپنایا تو اسے موت کی نیند سلا دیا جائے گا۔
ٹورنٹو، کینیڈا  کے ایک حفاظتی مرکز میں رہنے والی لانا 2015 میں اس وقت مشہور ہوئی تھی جب اس کی غمزدہ تصویریں  وائرل ہوئیں تھی۔
ان تصویروں کے سامنے آنے کے بعد لوگوں نے لانا کے لیے 15 ہزار ڈالر چندہ بھی جمع کیا تھا تاکہ اس  پر خرچ ہونے والی رقم  پوری کی جا سکے۔

اس وقت اسے اپنانے کےلیے 4 ہزار درخواستیں آئیں تھی۔ جنوری 2016 میں اسے ایک ایک خاندان کو دے دیا گیا۔
لانا کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب پچھلے جولائی میں اس کے گھر والے واپس اسے حفاظتی مرکز میں چھوڑ گئے۔اب اس کے پاس  صرف ایک ہفتہ ہے اگر ایک ہفتہ تک اسے کسی نے نہیں  اپنایا تو 20 مئی کو اس کی تیسری سالگرہ کے بعد اسے موت کی نیند کی سلا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)


جانوروں کے حفاظتی مرکز کا کہنا ہے کہ مرکز میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے انہیں یہ انتہائی اقدام اٹھانا پڑ رہا ہے۔ حفاظتی مرکز کا کہنا ہے کہ لانا ایسے افراد کو دی جائے گی جو کینیڈا میں ہی رہتے ہوں۔  حفاظتی مرکز کے عملے کا کہنا ہے کہ لانا ایسے افراد کے لیے بہترین ہے جو اسے گھر کی بجائے باہر رکھیں، انتظامیہ کے مطابق لانا عام کتوں کی طرح بستر میں سونے والی نہیں اور نہ ہی یہ مالک سے زیادہ لاڈ کرتی ہے۔ یہ کھلے ماحول، جیسے گھوڑوں کے فارم، میں ہی زیادہ خوش  رہ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu