ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ م جلتی ہوئی تیلیوں کو زبان پر بجھانے کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 13 مئی 2017 23:47

ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ م جلتی ہوئی تیلیوں کو زبان پر  بجھانے کا عالمی ریکارڈ

نیویارک سے تعلق رکھنےوالے ایک شخص نے  ایک منٹ میں 37 جلتی ہوئی ماچس کی تیلیوں کو اپنی زبان پر بجھا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔اشریتا فرمین  کے پاس اس سے پہلے بھی 200 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز ہیں۔

(جاری ہے)


61 سالہ اشریتا نے ایک منٹ میں اپنی زبان پر 37 تیلیاں بجھا کر 30 تیلیوں کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔ریکارڈ بنانے کے لیے اسے ایک بار میں صرف ایک تیلی جلانی تھی اور زبان پر رکھتے ہوئے سانس بھی نہیں لینا تھا تاکہ تیلی ہوا سے نہ بجھ جائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu