بروکلین میں رہنے والی خاتون کے اپارٹمنٹ میں 500 پودے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 مئی 2017 23:38

بروکلین میں رہنے والی خاتون  کے اپارٹمنٹ میں 500 پودے

ماڈل ، مصنف اور ماحولیاتی کارکن  سمر رینی اوکس کے بروکلین کے اپارٹمنٹ میں دو چار نہیں 500 پودے ہیں۔ اس کے گھر میں موجود ساری خالی جگہ  پر پودے ہی پودے ہیں۔ زمین پر جگہ ختم ہونے پر اوکس نے الماریوں کی درازوں میں بھی پودے اگانا شروع کر دیئے ہیں۔
اوکس نے یہ تمام پودے سات سال میں جمع کیے ہیں۔اوکس کا کہنا ہے کہ  اس کی پرورش دیہاتی علاقے میں ہوئی تھی، شہر میں دیہات کے ماحول کو یاد رکھنے اور شہر میں ہی نخلستان بنانے کے لیے اس نے اپنے اپارٹمنٹ کو پودوں سے بھر دیا۔

(جاری ہے)

اوکس 150 فٹ لمبے پائپ سے ان پودوں کو پانی دیتی ہے۔ اوکس نے اپنے پودوں کو اس ترتیب سے رکھا ہوا ہے کہ اسے پودوں کو پانی دینے میں صرف 15 سے 30 منٹ لگتے ہیں۔
اوکس نے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی ہے جہاں وہ پودوں کے شوقین افراد کو مشورے دیتی ہے۔ اس گرما میں وہ ایک کمیونٹی گارڈن میں کھانے کی چیزیں اگائے گی۔ اوکس کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو اس بات پر قائل کرتی ہے کہ وہ جس طرح کے ماحول میں رہنا چاہیں، اپنے گھر میں اور اپنے علاقے میں ویسا ہی ماحول بنا سکتے ہیں۔

بروکلین میں رہنے والی خاتون  کے اپارٹمنٹ میں 500 پودے

Browse Latest Weird News in Urdu