شادی کی بہترین تصویر لینے کے لیے چینی دلہن نے اپنےکپڑوں کو آگ لگا لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 مئی 2017 23:53

شادی کی بہترین تصویر لینے کے لیے چینی دلہن  نے   اپنےکپڑوں کو آگ لگا لی

ایک چینی  دلہن  نے شادی کی بہترین تصویر لینے کےلیے اپنے کپڑوں کا آگ لگا لی۔ چین کے صوبے فوجان میں ایک فوٹو گرافر نے دلہن کے کپڑوں کو آگ  لگا دی لیکن  آگ نے دلہن کو بھی تھوڑا سا زخمی کر دیا۔ اس فوٹو شوٹ کے پس پردہ مناظر کی ویڈیو 16 مئی کو چینی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی۔چینی صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پیپلزڈیلی کی شیئر کی ہوئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دلہن جھیل کےکنارے کھڑی ہے اور فوٹو گرافر کا اسسٹنٹ دلہن کے کپڑوں کو آگ لگا رہا ہے۔

آگ کے شعلے جیسے ہی بلند ہوتے ہیں  فوٹو گرافر تصاویر بنانا شروع کر دیتاہے لیکن اسی دوران آگ دلہن کی کمر تک پہنچ جاتی ہے۔
فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ  وہاں موجود لوگوں کےپاس آگ بجھانے کے آلات تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے  پہلے خالی کپڑوں کو جلا کر ریہرسل کی تھی تاکہ دیکھا جا سکے کہ کس وقت آگ بجھانی ہے۔
فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ اسے یہ خیال  شادی کے ایک امریکی فوٹو گرافر جان مائیکل کاپر کی ویڈیو دیکھ کر آیا، جس نے کئی سال پہلے امریکا میں یہ رواج شروع کیا تھا۔

جان مائیکل نے آرٹ کے نام پر 2001 میں فوٹو گرافی کے دوران شادی کے کپڑے جلانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
چینی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی کلائنٹ کو یہ خیال پیش کیا تو اس نے حامی بھر لی۔ سوشل میڈیا کے چینی صارفین نے اس  ویڈیو پر کافی تنقید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu