ہاتھی نے مرنے کے بعد بھی اپنے شکاری کو جان سے مار دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 مئی 2017 23:56

ہاتھی  نے مرنے کے بعد بھی اپنے شکاری کو  جان سے مار دیا

ایک مشہور شکاری کو اس کے شکار ہاتھی نے  مرنے کے بعد بھی جان سے مار دیا۔
51سالہ تھیونس بوتھا کا تعلق جونسبرگ، جنوبی افریقا سے تھا۔ وہ گوائی، زمبابوے کے  ایک پارک میں شکاریوں کے گروپ کی سربراہی کررہے تھے کہ اُن کا سامنا ہاتھیوں کے ایک غول سے پڑا۔تین ہاتھیوں نے بوتھا اور اُن کے ساتھی شکاریوں پر حملہ کیا تو بوتھا نے اُن پر فائر کھول  دیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران ایک  ہتھنی نے سائیڈ سے بوتھا کو سونڈ سے پکڑ کر پٹخ دیا۔ ہتھنی پر شکاریوں نے گولیاں چلائی  لیکن یہ مرنے کے بعد  بوتھا پر گرگئی۔گڈ لک فارم کے ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعے کو پیش آیا۔
بوتھا اکثر چیتوں اور شیر کے شکار کے لیے اپنے کتوں کےجھتے کے ساتھ شکاریوں کی معاونت کرتے تھے۔انہوں نے اس کےلیے گیم ہاؤنڈز سفاریز کے نام سے اپنی کمپنی بھی بنائی ہوئی تھی۔وہ امریکا کا بھی سفر کرتے تھے تاکہ امیر و کبیر افراد کو شکار کے لیے  اپنی خدمات فراہم کی جا سکیں ۔

Browse Latest Weird News in Urdu