ارب پتی تاجر دنیا بھر کے سمندروں کو صاف کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرینگے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 مئی 2017 23:56

ارب پتی تاجر دنیا بھر کے سمندروں کو صاف کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرینگے

ایک ارب پتی، جنہوں نے اپنی زندگی کا آغاز مچھیرے کے طور پر کیا تھا، نے فیصلہ کیاہے کہ وہ اپنی دولت دنیا بھر کے سمندروں کی صفائی کے لیے خرچ کریں گے۔
چیل انگ روک جلد ہی 596 فٹ لمبا تحقیقی جہاز بنائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ ایک دفعہ میں ہی  کئی ٹن پلاسٹک کو سمندر سے جمع کر کے اسے ری سائیکل کر سکے  گا۔
چیل  انگ کا کہناہے  کہ انہوں نے جو کچھ کمایا وہ معاشرے کو واپس کرنا چاہتے ہیں۔ اس نئے تحقیقی جہاز کو بنانے کے لیے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ بھی مدد کرے گا۔
اس جہاز پر 60  سائنسدان اور 40  عملے کے افراد رہ سکیں گے۔ یہ جہاز اپنی طرز کا دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu