گھریلو کتے دنیا کی 188 انواع کےلیے سب سے بڑا خطرہ ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 مئی 2017 22:43

گھریلو کتے  دنیا کی 188 انواع کےلیے سب سے بڑا خطرہ ہیں

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کتے انسانوں کے سب سے اچھے دوست ہوتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں پالتو کتوں کی تعداد 1 ارب سے زیادہ ہے  لیکن یہی کتے دنیا سے بہت سی اقسام کے جانوروں کو ختم کر چکے ہیں اور بہت سی انواع کےلیے خطرہ ہیں۔ گھریلو کتوں کی وجہ سے  ممالیہ جانورں کی 11 انواع معدوم ہوچکی ہیں جبکہ کتوں کی وجہ سے دیگر 188 انواع کی معدومی  کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، ان میں94 ممالیہ، 72  پرندے، 19 رینگنے والے اور 3 ایمفیبین (جل تھیلے) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں 30 اقسام تو ایسی ہیں جنہیں معدومی کا شدید خطرہ ہے اور 2 انواع کو تو ممکنہ طور پر معدوم سمجھا جاتا ہے۔
ویسے تو کتے  سے متاثرہ انواع ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں  لیکن جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی امریکا، وسطی امریکا اور کیربین کے خطوں میں ہر خطے  میں  کتے 28 سے 30 انواع کے لیے خطرہ ہیں۔
ہمسایہ ملک بھارت میں کتے کئی جنگلی انواع کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ 2013 میں  کتوں کے حملے میں 441 مویشی اور 280 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اب کتوں کو انسانوں سے زیادہ کھانے کو ملنے لگا ہے، جس کی وجہ سے ان کی  آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔مردہ جانوروں کا گوشت بھی ان کی آبادی میں اضافہ کر رہا ہے اور یہی ان کی خونخواری  کا سبب ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu