چٹان سے گرنے والا شخص دونوں بازو اور ٹانگیں تڑوانے کے باوجود 4 دن بعد 300 گز تک رینگ کر فائر فائٹرز تک پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 مئی 2017 23:54

چٹان سے گرنے والا شخص دونوں بازو اور ٹانگیں تڑوانے کے باوجود 4 دن بعد  300 گز تک   رینگ کر فائر فائٹرز تک پہنچ گیا

اوہایو کے فائر فائٹرز نے بتایا ہے کہ ایک شخص  چٹان سے دریا میں گرنے ، دونوں  بازوں اور ٹانگیں  ٹوٹنے کے باوجود  4 دن بعد  رینگتا ہوا 300 گز دور کنٹری کلب پہنچ گیا۔
ڈبلیو جے ڈبلیو  ٹی وی نے  بتایا ہے کہ ایلیریا  میں ایک زخمی شخص  رینگتے ہوئے کنٹری کلب پہنچا ہے۔ اس کی دونوں ٹانگیں اور بازو  ٹوٹے ہوئے  تھے۔ یہ شخص 4 دن پہلے  چٹان سے گرا تھا۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ جن چٹانوں سے یہ شخص یہ گرا ہے وہ 30 فٹ سے 100 فٹ اونچی ہے۔
اسسٹنٹ ایلیریا فائر چیف جو پرونسٹی نے بتایا کہ اس شخص کا 4 دن تک زندہ رہنا  واقعی حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے کے باوجود ہائپو تھرمیا کا شکار ہوئے بغیر اُن کا  کنٹری کلب تک پہنچنا معجزہ ہے۔اس شخص کو  ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچا دیا گیا ہے، جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu