سائنسدانوں نے مصنوعی خون بنانے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا۔ مریضوں کے لیے بے شمار خون دستیاب ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 مئی 2017 23:54

سائنسدانوں نے  مصنوعی خون بنانے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا۔ مریضوں کے لیے بے شمار خون دستیاب ہوگا

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جلد ہی کسی بھی مریض کو علاج کے دوران خون کی کمی کا سامنا نہیں کرنے پڑے گا۔اُن کا  کہنا ہے کہ جلد ہی وہ مریضوں کو خون کی بے شمار مقدار مہیا کر سکیں گے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ 20 سالوں سے سٹیم سیلز، جنہیں کسی بھی اعضا کے سیلز میں بدلا جا سکتا ہے، کو مصنوعی خون  میں بدلنے کی کوشش کر رہے تھے، انہیں اب اس میں کامیابی مل گئی ہے۔

(جاری ہے)


ماہرین کی ایک ٹیم  کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف اقسام  کے سٹیم سیلز،  بشمول  خون کے  سٹیم سیلز، کو مکس  کر کے ایک چوہیا کے اندر ڈال کر انسان کے خون کی مختلف اقسام بنا لی ہیں۔
ہسپتالوں میں خون کی کمی، موروثی امراض اور  ناقص خون کی بنا پر ہر سال ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اس نئی تحقیق کے بعد  امید ہو گئی ہے کہ جلد ہی ان سب افراد کو بچایا جا سکے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu