یہ ویب سائٹ لوگوں کو پالتو جانوروں کا خیال رکھنے پر پوری دنیا گھومنے کا موقع دیتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 مئی 2017 23:58

یہ ویب سائٹ لوگوں کو  پالتو جانوروں کا خیال رکھنے پر پوری دنیا گھومنے کا موقع دیتی ہے

ایک ویب سائٹ اپنے صارفین کو فرانس کے فارم ہاؤسز سے لیکر آسٹریلیا کے ساحلی ولاز میں مفت  قیام کی سہولت دیتی ہے ۔ اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو بس اس مقام پر موجود پالتو جانوروں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ٹرسٹڈ ہاؤس سٹر(Trusted Housesitters) نامی کمپنی یہ سہولت 100 ڈالر سالانہ کی ادائیگی پر فراہم کرتی ہے۔
اس ویب سائٹ کا خیال بہت سادہ ہے۔ ایسے افراد جو خودتو دنیا گھومنے کےلیے جانا چاہتے ہو لیکن پیچھے سے اپنے جانوروں کے لیے فکر مند ہوں، یہ ویب  سائٹ  انہیں  رہائش کے لیے فکر مند لوگوں کی تلاش میں مدد دیتی ہے۔

(جاری ہے)

مفت رہائش کے بدلے میں دوسرے شخص کو گھر کا اور پالتو جانوروں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔اسی طرح اس ویب سائٹ   پر مفت رہائش چاہنے والے ایسے گھروں کو تلاش کر سکتےہیں، جو مفت رہائش کے بدلے گھر کا خیال رکھنے والوں کو ڈھونڈ رہے ہوں۔
اچھی جگہ رہائش اختیار کرنے کے لیے اچھی شہرت کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اس کے لیے لوگوں کو پہلے اپنے ٹاؤن میں دوسروں کے جانوروں کا خیال رکھ کر اچھے ریویو لینے چاہیے۔ دوسروں کے گھروں میں ٹھہرنے والوں کو  اپنے آئی ڈی اور ڈاکیومنٹ کی آن لائن تصدیق کرانا بھی ضروری ہے۔
اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu