فلائٹ اٹنڈنٹ کے وہ 10 خفیہ راز جو مسافر نہیں جانتے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 مئی 2017 23:59

فلائٹ اٹنڈنٹ کے وہ 10 خفیہ راز جو مسافر نہیں جانتے

فلائٹ اٹنڈنٹ اور مسافر جہاز کو کبھی بھی ایک سی نظر سے نہیں دیکھتے۔ دونوں کو جہاز الگ الگ دنیائیں لگتی ہیں۔ فلائٹ اٹنڈنٹ کو جہاز کے وہ خفیہ راز بھی معلوم ہوتے ہیں جو مسافر کبھی نہیں جان سکتے ۔کچھ فلائٹ اٹنڈنٹ سے حاصل کی ہوئی معلومات یا راز  اگر مسافروں کو معلوم ہو جائیں تو اُن کا سفر کافی آسان ہوجائے گا۔ ایسے ہی کچھ راز ذیل میں دئیے جا رہے ہیں۔


1.    جہاز میں کھانے کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ جہاز میں موجود کھانے کے اضافی کنٹینر فلائٹ اترنے کے فوراً بعد ہی ضائع کر دئیے جاتے ہیں۔ ایسے میں اگر کسی مسافر کو  جہاز میں کھانا کھانے کے باوجود بھی بھوک  لگ رہی ہو تو وہ مزید کھانا طلب کر سکتاہے۔
2.    جہاز کے اڑان بھرنے سے پہلے سیٹ کے نیچے  لائف جیکٹ چیک  کر لیں۔

(جاری ہے)

آج بھی ایسے مسافر موجود ہیں جو سیٹ کے نیچے لائف جیکٹ کو تحفہ سمجھ کر چرا لیتے ہیں۔

ایسے میں مسافروں کو چاہیے کہ سیٹ کے نیچے لائف جیکٹ چیک کر لیں۔
3.    اگرچہ جہاز میں سگریٹ نوشی کرنا منع ہوتا ہے لیکن پھر بھی  سگریٹ نوشی کرنی ہو تو ٹوائلٹ کے دروازے پر موجود ایش ٹرے استعمال کریں۔ سگریٹ کو ڈسٹ بن میں پھینکنے سے جہاز میں آگ بھی لگ سکتی ہے۔
4.    ضروری نہیں کہ جہاز میں  صاف نظر آنے والے چیزوں کو اچھی طرح صاف کیا گیا ہو۔

بہت سی ائیر لائن فلائٹ کے بعد تکیوں یا کمبل کو دھوتی نہیں بلکہ دوبارہ خوبصورتی سے تہہ کر دیتی ہیں۔کھانے کی ٹرے بھی  بار بار نہیں دھوئی جاتی۔ سیٹ ٹرے  اور کارپٹ کو صاف کیا جاتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ آپ کی سیٹ پر بیٹھے پہلے مسافر  کی طبیعت خراب نہ ہوئی ہو۔
5.    یاد رکھیں کہ ٹوائلٹ کے دروازے کو باہر سے کھولا جا سکتا ہے۔ٹوائلٹ کے دروازے کی  اضافی چابی فلائٹ اٹنڈنٹ کے پاس ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ”تمباکو نوشی منع ہے “ کے نشان   ہٹانے کے بعد نیچے سے دروازہ کھولا جا سکتا ہے۔
6.    جہاز میں سب سے آخر میں سوار ہوں۔ سب سے آخر میں سوار ہونے سے   آپ فوراً ہی تمام خالی سیٹیں دیکھ کر مرضی کی سیٹ لے سکیں گے۔
7.    فلائٹ اٹنڈنٹس کا کہناہے کہ شراب نوشی کے عادی افراد کو جہاز میں الکوحل نہیں لینی چاہیے۔ کیونکہ فضا میں اس کا ایک گلاس زمین کے دو گلاس کے برابر اثر کرتا ہے۔


8.    بلک ہیڈ سیٹ لینے سے اجتناب کریں۔  ایسے افراد جن کے ساتھ  چھوٹے بچے ہوتے ہیں، وہ بلک ہیڈ سیٹ لینا پسند کرتے ہیں، کیونکہ اس  طرح کی سیٹ پر   بچوں کو سنبھالنا آسان لگتا ہے۔ اگر آپ کو بچوں کا رونا پسند نہیں تو آپ کو معلوم ہو گیا ہے کہ کونسی سیٹ نہیں لینی۔
9.    جہاز میں بوتل کا پانی استعمال کریں۔جہاز وں میں استعمال کیے جانے والے پانی پر تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اُن میں عام پانی کے مقابلے میں ہزاروں گنا زیادہ بیکٹریا ہوتے ہیں۔

ایسے میں بہتر ہے کہ اپنے منرل واٹر کی بوتل کو ہی استعمال کیا جائے۔
10.    فلائٹ کے بعد عملے کی  تعریف نہ کریں۔ بہت سے ممالک میں لوگ گھروں کو واپس لوٹنے کی خوشی میں یا ہوائی  پٹی پر جہاز اتارنے پر پائلٹ اور عملے کی تعریف کرتے ہیں لیکن  اکثر جہازوں پر عملہ اسے اپنی بے عزتی تصور کرتا ہے۔ اُن کا خیال ہوتا ہے کہ یہ  اُن کی جاب ہے ، کوئی رولٹ گیم نہیں کہ  لوگ کامیابی سے جہاز اتارنے کو قسمت تصور کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu