چینی ماں بیٹی کو اُس کی محبت سے ملانے گئی تھی لیکن خود ہی دل دے آئی۔مسئلے کا دلچسپ حل

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 مئی 2017 23:55

چینی ماں بیٹی کو اُس کی محبت سے ملانے گئی تھی لیکن خود ہی دل دے آئی۔مسئلے کا دلچسپ حل

چین کے صوبے جیانگسو کی 49 سالہ ماں اپنی 21 سالہ بیٹی کو اس  کے متوقع محبوب سے ملانے لے گئی تھی۔ ملاقات کے بعد بیٹی کو 29 سالہ کاروباری شخص پسند نہیں آیا لیکن اس کی ماں اس اجنبی کو دل دے بیٹھی۔ماں کو اندازہ ہوا کہ اس کی بیٹی اس رشتے کو قبول نہیں کرے گی اس لیے اس نے اس تعلق کو خفیہ رکھا۔
وقت گزرتا رہا ، پھر کچھ عرصے بعد لڑکی کو حادثاتی طور پر فون سے معلوم ہوا کہ اس کی ماں کا معاشقہ چل رہا ہے اوروہ بھی اس شخص سے ، جسے وہ ٹھکرا چکی ہے۔

(جاری ہے)

اسے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کی ماں  پھر سے ماں بننے والی ہے۔
یہ سب کچھ جان کر لڑکی اور اس کی ماں آمنے سامنے آگئے۔ لڑکی کا کہناہے کہ اگر اس کی ماں نے اس شخص کو اسکا سوتیلا باپ بنانے کی کوشش کی تو  وہ خود کشی کر لے گی۔
جس شخص کی وجہ سے یہ سب جھگڑا ہوا اس کا کہنا ہے کہ اسے بچوں کی خواہش ہے، اسے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کی بیوی اس سے 20 سال بڑی ہو، اسے شروع سے ہی بڑی  عمر کی خاتون پسند ہیں۔
اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے تینوں نے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تینوں ہی ماہر نفسیات کے پاس چکر لگا رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu