11سالہ بچی نے اپنی ٹیچر کو جنگی جرائم کا مجرم قراار دے دیا۔ جنیوا کنونشن کے تحت کاروائی کا مطالبہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 مئی 2017 23:55

11سالہ بچی نے اپنی ٹیچر کو  جنگی جرائم کا مجرم قراار دے دیا۔ جنیوا کنونشن کے تحت کاروائی کا مطالبہ
11سالہ سکاٹش بچی کے باپ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر فیڈ بیک فارم کی ہے۔ یہ فیڈ بیک فارم اس سکول کا ہے جس میں اس کی بیٹی پڑھتی ہے۔ فیڈ بیک دیتے ہوئے اس کی بیٹی نے ٹیچر کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر جنیوا کنونشن کے تحت کاروائی کرنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)


گلاسکو کے نزدیک  رہنے والے میسن کروس  نے اپنی 11 سالہ بیٹی کے فیڈ بیک فارم پر دئیے گئے سوال کےجواب کی تصویر شیئر کی ہے۔ میسن کی بیٹی ایوا نے لکھا کہ اجتماعی سزا نہیں دینی چاہیے۔ یہ درست نہیں ہے، کیونکہ بہت سے ایسے لوگوں کی سزا مل جاتی ہے جنہوں نے کچھ نہیں کیا ہوتا اور1949 جنیوا کنونشن کے تحت یہ جنگی جرم ہے۔
میسن نے وضاحت کی کہ اس کی بیٹی کو اپنی ٹیچر پسند ہے لیکن اجتماعی سزا اسے پسند نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu