گرمی کے موسم میں ہیئر سپرے پھٹ کر کار کی ونڈ سکرین توڑ سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 مئی 2017 23:56

گرمی  کے موسم میں ہیئر سپرے پھٹ کر کار کی ونڈ سکرین توڑ سکتے ہیں

واشنگٹن سے تعلق رکھنے ایک خاتون  جب کار میں واپس آئیں تو کار کی ٹوٹی ونڈ سکرین کو دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ ونڈ سکرین نہ صرف ٹوٹی ہوئی تھی بلکہ اس میں ہیئر سپرے کا ڈبہ بھی پھنسا ہوا تھا۔
کرمن ایرس کا کہنا ہے کہ  جب وہ اپنی کار کی طرف آئیں تو انہوں نے کار  کی ونڈ سکرین کو ٹوٹے ہوئے اور اس میں کسی چیز کو پھنسے ہوئے دیکھا۔ جب انہوں نے قریب جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ پچھلی سیٹ پر پڑا رہنے والا ہیئر سپرے ہے۔

(جاری ہے)


ایرس کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے پچھلی سیٹ پر پڑا ہوا ہیئر سپرے  پھٹ کر راکٹ کی طرح ونڈ سکرین سے ٹکرایا ، جس کے نتیجے میں ونڈ سکرین بھی ٹوٹی اور ہیئر سپرے بھی اس میں پھنس گیا۔
ایرس نے ٹوٹی ہوئی ونڈ سکرین کی  تصویر فیس بک پر پوسٹ کی اور تفصیل میں ٹپ آف دی ڈے کے عنوان سے لکھا کہ  گرم موسم میں گاڑی میں ہیئر سپرے کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔
ایرس ایک انشورنش ایجنٹ ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے  گرمی  کی وجہ سے گاڑی میں سافٹ  ڈرنک، شراب کی بوتل اور لوڈ کی ہوئی گن کے پھٹنے کا ہی سنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu