97 سالہ انٹر نیٹ کی کیڑا دادی نے 2000 تصاویر بنا کر اور ایک کتاب لکھ کر سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 مئی 2017 23:42

97 سالہ انٹر نیٹ کی کیڑا دادی نے 2000 تصاویر بنا کر اور ایک کتاب لکھ کر سب کو حیران کر دیا

ہنوئی، ویت نام۔ لی تھی کو دیکھتے ہی پہلا تاثر یہ ابھرتا ہے کہ وہ بھی دوسری بوڑھی عورتوں کی طرح ایک عام عورت ہے۔ 97 سالہ لی تھی کے سارے دانت گر چکے ہیں اور وہ سیدھی بھی نہیں چل سکتیں ۔وہ اپنا زیادہ وقت بستر پر لیٹے اور پان کھاتے گزارتی ہیں۔لیکن تقریباً  سو سال کی عمر میں بھی  انہیں  لکھنے ، مصوری کرنے اور سب سے بڑھ کر سیکھنے کا شوق ہے۔لی تھی خود ہی سکائپ استعمال کر کے ماسکو میں رہنے والے اپنے پوتے سے باتیں کرتی ہے۔

لی تھی نے 87سال کی عمر میں ایک کتاب بھی لکھی تھی۔

اُن کا کہنا ہے کہ اگر مجھے دس چیزیں نہیں آتی تو جتنا ہو سکا میں انہیں سیکھنے کی کوشش کروں گی کیونکہ بچپن میں ، میں پڑھی لکھی نہیں تھی۔سیکھنے کی وجہ سے ہی لی تھی کو ویت نام میں انٹرنیٹ کی کیڑا دادی کے طور پر جانا  جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ روزانہ گوگل اور یاہو سے خبریں پڑھتی ہیں اور باقاعدگی سے فیس بک پیج کو اپ ڈیٹ کرتیں ہیں۔

اپنے خاندان والوں سے رابطے کے لیے وہ سکائپ استعمال کرتیں ہیں۔ وہ فیس بک کے ادبی فورمز کی بھی رکن ہیں اور باقاعدگی سے کمنٹس کرتیں ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لی تھی نے انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا استعمال 2007 میں سیکھنا شروع کیا۔ وہ اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھنا چاہتی تھی۔ اس عمر میں انہیں پین  کی مدد سے  کاغذ پر  لکھتے ہوئے مشکل ہوتی تھی تو انہوں نے کمپیوٹر سیکھنا شروع کر دیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ کپکپاتے ہیں اور وہ اچھی طرح دیکھ بھی نہیں سکتیں۔ 

اُن کی ہمت دیکھ کر اُن کے پوتوں نے انہیں لیپ ٹاپ لا  کر  سکھانا شروع کیا۔ 2010 میں انہوں نے  اپنی سوانح حیات ”اپ سٹریم“ لکھنا شروع کی۔یہ کتاب 600 صفحات پر مشتمل ہے۔لی تھی سوش میڈیا پر نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ نوجوانوں نے انہیں Lady Teen اور Forever Young کے خطابات سے نوازا ہوا ہے۔

لی تھی کہ کہنا ہے کہ اگرچہ اُن کی عمر 100 سال کے قریب ہے لیکن اُن کی روح 20 سال کی ہے۔

لی تھی جب 1920 میں پیدا ہوئیں تو اس وقت ویت نام میں عورت کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ اُن کا بھائی بھی انہیں اسی وجہ سے اپنے قریب کھڑا نہیں ہونے دیتا تھا۔وہ یہی کہتا تھا کہ تم عورت ہو، مجھ سے دور رہو۔لی تھی کا بھائی انہیں کرسی پر بھی نہیں بیٹھنے دیتا تھا۔

وہ یہی کہتا ہے کہ عورت غلیظ ہوتی ہے۔ لی تھی کہ بہت مایوسی ہوتی کہ وہ عورت کیوں پیدا ہوئی۔

اگرچہ لی تھی کا اپنا باپ ہی سکول میں استاد تھا لیکن لی تھی کو لڑکی ہونے کی وجہ سے ہی نہیں پڑھایا گیا۔ یہ الگ بات ہے کہ اسے لفظوں اور تصاویر سے محبت ہوگئی۔ خود کو کچھ سکھانے کے لیے لی تھی نے  چھپ کر مصوری شروع کر دی۔ لی تھی اپنے باپ  کی کتابیں رات کو کمبل میں چھپ کر پڑھتی۔

وہ لکڑیوں کی شاخیں جلا جلا کر زمین پر لکھتی اور ڈرائنگ کرتی۔

اپنی باغیانہ جبلت کی وجہ سے ہی اس نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان اور اس کے بعد امریکا کے خلاف لڑائی میں حصہ لیا۔ اسی دوران اُن کی ملاقات ایک  استاد سے ہوئی اور دونوں نے شادی کر لی، جس سے اُن کا ایک بیٹا ہوا۔ اُن کی شادی 17 ماہ رہی ، جس کے بعد اُن کا شوہر  بمباری میں مارا گیا۔

لی تھی کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں بھی اسے کسی قوم یا شخص سے نفرت نہیں تھی۔ اسے نفرت تھی تو  بس جنگ سے ۔ اُن کا کہنا ہے کہ اُن کا ایک ہی مقصد تھا ویت نام کو بہتر بنانا۔

اپنی زندگی میں لی تھی نے بہت سی ملازمتیں کیں۔ اب وہ ایک ہوا دار اور روشن  کمرے میں رہتی ہیں، جہاں اُن کا وقت مطالبے، مصوری کرنے  اور انٹرنیٹ سرفنگ میں گزرتا ہے۔لی تھی کا ایک بیٹا اور تین پوتے سب پوسٹ گریجویٹ ہیں، جو اس کےلیے سب سے زیادہ باعث فخر ہے۔ وہ 2000 تصاویر بنا چکی ہیں، جن میں سے اکثر ان کے پاس ہی ہیں۔وہ 50 کتابوں کے بارے میں بھی لکھ چکی ہیں۔ ان کا اگلا پراجیکٹ بھی ایک کتاب ہے، جس میں وہ جدید زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ 

97 سالہ انٹر نیٹ کی کیڑا دادی نے 2000 تصاویر بنا کر اور ایک کتاب لکھ کر ..

Browse Latest Weird News in Urdu