پھیپھڑے میں پھنسی پین کی کیپ 20 سال بعد نکال لی گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 مئی 2017 23:56

پھیپھڑے میں پھنسی پین کی  کیپ 20 سال بعد نکال لی گئی

ایک نوجوان کے ایک پھیپڑے میں پھنسی  پین کی کیپ کو 20 سال بعد نکال لیا گیا۔ یہ کیپ اس نے بچپن میں نگلی تھی اور پھر اسے بھول گیا تھا۔

نوجوان کو کھانستے ہوئے خون آنے لگا تو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے جب اس کیپ کو  دریافت کر کے نکالا تو یہ کافی گھل چکی تھی۔ڈاکٹروں نے جب نوجوان کو کیپ دکھائی تو اسے یاد آیا کہ 1990 کی دہائی میں اس نے  اسے نگل لیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی کی وجہ سے اس کا بچپن اور لڑکپن کھانستے ہوئے گزرے لیکن اس نے یہ نہیں سوچا کہ یہ سب پین کی کیپ کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔

چین میں جنوب وسطی ہونان کے شہر ہوایہوا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان، وانگ، کے ہسپتال معائنے کے دوران یہ کیپ ملی تو ڈاکٹر کافی حیران ہوئے تھے۔وانگ 6 یا 7 سال کی عمر سے ہی کھانس رہا ہے لیکن اسے اندازہ ہی نہ ہو سکا کہ ایسا نگلی جانے والی پین کی کیپ کی وجہ سے ہے۔

سرجری کے بعد وانگ تیزی سے صحت مند ہو رہا ہے اور امید ہے کہ چند دنوں تک اسے ہسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu