فائرفائٹرز نے 10 گھنٹوں کی محنت کے بعد نالے سے 20 فٹ لمبے مگرمچھ کو نکال لیا، جو چند گھنٹوں بعد مرگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 مئی 2017 23:56

فائرفائٹرز نے 10 گھنٹوں کی محنت کے بعد نالے سے 20 فٹ لمبے مگرمچھ کو نکال  لیا،  جو چند گھنٹوں بعد مرگیا

ایک ویڈیو فوٹیج میں فائٹر فائٹر کو  ایک بڑے مگرمچھ کو بچاتے دکھایا گیاہے۔ یہ مگرمچھ 20 فٹ لمبا تھا۔تاہم بچاؤ کی ساری محنت اس وقت رائیگاں چلی گئی  جب بچاؤ کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ مگر مچھ مر گیا۔

ایک ٹن وزنی یہ مگرمچھ  کپر، ملایشیا میں  ڈیم کی تنگ نالی میں پھنس گیا تھا۔جس کے بعد اس نے آوازیں نکالنی شروع کر دیں۔

ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے 10 گھنٹوں کی سرتوڑ محنت کے بعد اسے نالے سے نکالا لیکن چند گھنٹوں بعد ہی یہ مرگیا۔

فائر اینڈ ریسکو ڈیپارٹمنٹ کے چیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو بھی رینگنے والے جانور بچائے ہیں یہ اُن میں سب سے بڑا تھا۔اُن کا  کہنا تھا کہ انہوں نے زنجیر اور دوسرے خصوصی آلات  کو استعمال کر کے اسے باہر نکالا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مگرمچھ کی آنکھیں متوقع حملے سے بچنے کے لیے بند کر دی گئیں تھیں۔مگرمچھ بچاؤ کی اس کاروائی میں 14 افراد نے حصہ لیا۔ بچاؤ کی کوششوں میں نالے کے پتلا اور گہرے  ہونے کی وجہ سے مشکل پیش آئی۔

مگر مچھ بچاؤ کی اس مہم میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے بھی حصہ لیا تھا۔ اب وہ اس کا پوسٹ مارٹم کر کے اس کی موت کی وجوہات، اس کی جنس، نسل ، عمر اور دوسری معلومات حاصل کریں گے۔

فائرفائٹرز نے 10 گھنٹوں کی محنت کے بعد نالے سے 20 فٹ لمبے مگرمچھ کو نکال ..

Browse Latest Weird News in Urdu