3 سالہ لڑکی کی پولیس سے ٹاکرا ہونے پر فرار کی کوشش۔ پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 مئی 2017 23:46

3 سالہ لڑکی  کی پولیس سے ٹاکرا ہونے پر فرار کی کوشش۔ پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک ماں نے  فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک پولیس آفیسر نے اس کی 3 سالہ بیٹی کو فرار ہونے کی کوشش کے باوجود وارننگ  دے کر چھوڑ دیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا  ہے کہ 3 سالہ بچی باربی جیپ میں سڑک پر ہوتی ہے۔ اسی دوران قریب ایک پولیس کی گاڑی آ کر رکتی ہے۔اس میں سے ایک پولیس آفیسر آ کر نکلتا ہےاور باربی جیب کا معائنہ کر کے کہتا ہے کہ نہ ہی لائسنس ہے اور نہ ہی رجسٹریشن، اب کیا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بچی یہ سنتے ہی گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ گاڑی کی رفتار سے زیادہ تیز پولیس والے کے پیدل چلنے کی رفتار ہوتی ہے۔ پولیس والا بچی کی جیپ کو موڑ کر واپس لاتا ہے اور پھر وارننگ دے کر چھوڑ دیتا ہے۔
بچی کی ماں سیرنٹی کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا ہونے کایقین نہیں آ رہا۔ انہوں نے اپنی  فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ اگرچہ اُن کی بیٹی نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن آفیسر نے اسے وارننگ اور بیج سٹیکر دے کر چھوڑ دیا۔ سیرنٹی نے کہا کہ ہم پولیس والے کا نام نہیں پوچھ سکے لیکن اگلے کئی سالوں تک ہم خاندان اور دوستوں میں سنانے کے لیے ایک کہانی مل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu