امریکی سب سے زیادہ بیوٹی فل اور نمونیہ کے سپیلنگ میں غلطی کرتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 1 جون 2017 23:24

امریکی سب سے زیادہ بیوٹی فل اور نمونیہ  کے  سپیلنگ  میں غلطی کرتے ہیں
گوگل ٹرینڈز نے ہر ریاست میں سب سے زیادہ غلط سپیلنگ ادا کیےجانے والے الفاظ  کے حوالے سے ایک فہرست  جاری کی ہے۔ یہ فہرست how to spell کے ساتھ سرچ کیے جانے والے الفاظ پر مشتمل ہیں۔
گوگل نے ایک نقشہ بھی جاری کیا ہے، جس میں تمام ریاستوں میں  تلاش کیے جانے والے غلط سپیلنگ والے الفاظ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ نقشہ 1 جنوری سے 30 اپریل 2017 کے ڈیٹا پر ترتیب دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

 
کیلیفورنیا، مینیسوٹا، نیویارک اور کینٹکی کے رہائشی Beautiful اور واشنگٹن، الاباما، میئن اور مشی گن کے شہری pneumonia کے سپیلنگ کو غلط لکھتے ہیں۔
غلط سپیلنگ والے دوسرے الفاظ میں Schedule، Tomorrow، Maintenance اور hallelujah شامل ہیں۔ 
ریاست وسکونسن کے رہائشی اپنی ریاست کے نام کے سپیلنگ کو ہی دو بار چیک کرتے ہیں۔ وہ بھی گوگل پر ونسکونسن کے سپیلنگ کرنے کے طریقے سرچ کرتےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu